شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خواتین ونگ کی ضلعی صدر بنیش قمر ڈار نے کہا ہے وزیر اعظم شہباز شر یف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کے خیر خواہ لیڈر ہیں جن کا مشن ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنا اور ( ن) لیگ کمزور طبقات کی آواز ہے ، ملک میں جب بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی پسے ہوئے طبقات کو ریلیف ملا ہے و زیر اعلیٰ پنجاب نے مزدوروں کیلئے ہاؤسنگ سکیم سمیت ان کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کیلئے وظائف دینے کا اعلان کرکے فروغ تعلیم کی راہ ہموار کی ہے۔