شرقپورشریف(نامہ نگار) سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں محمد صالح شرقپوری نے توحید کے پیامبر مجددا لف ثانی ؒکی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا انہوں نے دین اسلام کی تعلیمات کو بلاخوف وخطر بیان کیا اور دین حق کی پاسداری کیلئے مغل شہنشاہوں سے ٹکرلی ،اولیاء کرام نے اشاعت اسلام میں اہم کردار ادا کیا یہ لوگ حضور ؐ کی سنتوں کو زندہ کرنے اور پھیلانے والے تھے۔ سلطان اولیاء حضرت داتا گنج بخش علی عثمان ہجویری نے لاہور میں بیٹھ کر توحید و سنت کا پرچار کیا۔
مجددا لف ثانی نے دین حق کی پاسداری کی:صاحبزادہ صالح شرقپوری
Aug 12, 2024