سرائے مغل:سینکڑوں افراد دھرنے میں شرکت کیلئے لاہور روانہ

Aug 12, 2024


سرائے مغل(نامہ نگار) سرائے مغل سے سینکڑوں افراد جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کیلئے لاہور روانہ،شرکاء نے حافظ نعیم الرحمان،جماعت اسلامی زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔شرکا سے خطاب کرتے امیر جماعت اسلامی قصور سردار نور احمد ڈوگر ، جے آئی یوتھ ضلع قصور کے صدر احمد جمال ایڈووکیٹ اور مقامی رہنما چوہدری عبدالناصر کمبونے کہاحکومت نے آئی ایم ایف کی رضا کیلئے ملک کے ہر شعبے کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

مزیدخبریں