لاہور(خصوصی نامہ نگار)ناظم اعلیٰ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہرصورت کیا جائیگا۔ نبی کریمؐ کی ختم نبوت پرمکمل اورغیرمشروط ایمان کے بغیرکوئی مسلمان نہیں ہو سکتا۔ قادیانیوں کے متعلق وفاقی شرعی عدالت کے کئے فیصلے کواس کی روح کے مطابق مکمل طوپرنافذ کیا جائے۔ سپریم کورٹ کریمنل نظرثانی کے فیصلے میںمتعین کردہ پیرا گراف نمبر7۔15 اور 42 میں قادیانیوں کودی جانیوالی رعایت کو حذف کرے۔ دینی طلبہ اپناتعلق کتاب سے مضبوط بنائیں۔عظیم ترقوم بننے کیلئے ہمیں اسلامی روایات، ملکی قوانین کے پاسداری یقینی بنانا ہو گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں ’’عقیدہ ختم نبوت سیمینار‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے مفتی محمدعمران حنفی، پیر سید زین العابدین شاہ، مفتی محمد عارف حسین ودیگر مذہبی رہنمائوں سے خطاب کیا۔ علماء کرام نے کہاپاکستان کے آئین اور قانون کی رو سے قادیانی غیرمسلم ہیں۔
عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہرصورت کیا جائے گا:راغب حسین نعیمی
Aug 12, 2024