لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ مستقل امن کے قیام کیلئے بین المسالک ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔امن و امان کے قیام کے لئے تمام مسالک کے علماء اور مشائخ کا کردارقابلِ ستائش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی ممبران کیساتھ اجلاس کے دوران کیا۔اجلاس میں چہلم حضرت امام حسین ؓ اور عرس حضرت داتاعلی ہجویری ؒکی سکیورٹی بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
چہلم حضرت امام حسین ؓ ‘ ‘عرس حضرت داتاعلی ہجویری ؒکی سکیورٹی پر اجلاس
Aug 12, 2024