کسی پولیس ملازم ‘ اہلخانہ کو بیماری میں تنہا نہیں چھوڑا جائیگا:آئی جی پنجاب

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں۔جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے 16 لاکھ سے زائد مزید رقوم جاری کر دی ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ہیلتھ مسائل سے دوچار کسی پولیس ملازم یا اس کے اہلخانہ کو بیماری کیخلاف جدوجہد میں تنہا نہیں چھوڑا جائیگا، آر پی اوز ، ڈی پی اوز فورس کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن