لاہو ر(خصوصی نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ملکی ترقی کیلئے معاشی،اقتصادی اور سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔ حکمران دباؤ میں آکر معاہدے کرتے ہیں،انگوٹھے لگاتے ہیں،جب حالات قابو سے باہر ہوجائیں تو قومی اداروں کی نیلامی کرتے ہیں۔جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا حکومت سے 45 دن کا معاہدہ کر لیا ہے۔ٹائم فریم پر عمل نہ کیا گیا تو جماعت اسلامی سول نافرمانی اور ملک گیر ہڑتال کی کال دیں گے۔ آج لاہور کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن خطاب کریں گے۔