پاکستان معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے چین کے تجربے سے سیکھے :میاں کاشف

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا پاکستان معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے چین کے تجربے سے سیکھتے ہوئے ترقی کی حکمت عملی میں مقدار پر معیار کو ترجیح دے کر کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ گزشتہ روز محسن علی مغل کی قیادت میں معروف آرکیٹیکٹس کے ایک وفد سے کہا انسانی وسائل میں سرمایہ کاری، تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ اور صنعتی جدیدیت کا فروغ انتہائی اہم ہے۔

ای پیپر دی نیشن