لاہور( کامرس رپورٹر) ٹیکس دہندگان اور پریکٹیشنر ز بلا خوف وفاقی ٹیکس محتسب آئیں انہیں انصاف ملے گا۔ ٹیکس دہندگان ایف بی آر کے افسران کے خوف کی وجہ سے وفاقی ٹیکس محتسب میںشکایات کا اندراج نہیں کراتے کیونکہ افسران آڈٹ کھول کر بیٹھ جاتے ہیں۔ وفاقی ٹیکس محتسب کے پاس سوموٹو لینے کا اختیار ہے۔ ان خیالات کا اظہارا وفاقی ٹیکس محتسب کے ممبر انچارج گوجرانوالہ رانا حسن اختر نے ٹیکس بار کے زیر اہتمام فنانس ایکٹ 2024 کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔