عالمی نمائش ،تشہیری مہم کے بدلتے رجحانات ،نیشنل کالج آف آرٹس سے اشتراک 

لاہور( کامرس رپورٹر) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے اکتوبر میں پاکستان میں ہونیوالی عالمی نمائش کی اندرون اور بیرون ممالک تشہیری مہم کو بدلتے ہوئے رجحانات اور عالمی معیارکے مطابق بنانے کیلئے نیشنل کالج آف آرٹس سے اشتراک کیا ہے۔ عالمی نمائش کی کامیابی کیلئے ہر ممکن کاوشیں جاری ہیں جس کا مقصد زبوں حالی کا شکار صنعت کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کرنا ہے۔ حکومت سے اپیل ہے عالمی ایونٹ کی کامیابی کیلئے بھرپور سرپرستی کرے۔ ان خیالات کا اظہار پی سی ایم ای اے کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف نے عالمی نمائش کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن