اسلام آباد(این این آئی )پاکستان بیت المال میں 2 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق غریبوں کی مالی امداد کے 2 کروڑ 81 لاکھ سرکاری ملازمین میں تقسیم کئے گئے ہیں، اسی طرح ایک ارب 37 کروڑ روپے کے سرکاری فنڈز کمرشل بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بیت المال لاہور نے غیراستعمال شدہ 52 کروڑ واپس خزانے میں جمع نہیں کرائے، اس کے علاوہ کروڑوں کے فنڈز خلاف ضابطہ خرچ کئے گئے۔یاد رہے آڈیٹر جنرل کی جانب سے جاری کی گئی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ا?ڈٹ رپورٹ 23-2022ء میں بھی 11 ارب 56 کروڑ روپے کے اعتراضات سامنے آئے تھے۔
پاکستان بیت المال میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
Aug 12, 2024