گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گیس دھماکے سے شدید زخمی ہونے والے باپ بیٹی زیر علاج رہنے کے دوران جاں بحق ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ چار روز قبل صنعت روڈ گلی نمبر 5 میں رانا حمزہ کے گھر کے کمرے میں گیس جمع ہونے سے زور دار دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں حمزہ اس کی پانچ سالہ بیٹی سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا تھا جہاں پر زیر علاج رہنے کے دوران حمزہ اور اس کی کمسن بیٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔ دونوں باپ بیٹی کی نعشیں جب گھر پہنچیں تو قیامت برپا ہو گئی۔ لواحقین کو غشی کے دورے پڑتے رہے، اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی جبکہ دیگر زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔