لاہور(سپورٹس رپورٹر)پیرس اولمپکس کے آخری دن ایک شخص فرانسیسی یادگار ایفل ٹاور پر چڑھ گیا۔ پولیس نے اولمپکس کی اختتامی تقریب سے چند گھنٹے ایفل ٹاور پر چڑھنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ اس شخص کو ٹاور پر چڑھتے ہوئے دیکھا گیا اور افسران نے فوراً مداخلت کی اور اسے گرفتار کر لیا۔ اس شخص کے محرک اور قومیت کے بارے میں فوری طور پر مزید تفصیلات دستیاب نہیں تھیں۔سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں ایک شرٹ لیس آدمی کو اولمپک رِنگز کے بالکل اوپر ٹاور کو سکیل کرتے ہوئے دکھایا گیا جس نے اسے سمر گیمز کے دوران سجایا تھا۔
پیرس پولیس نے ایفل ٹاور پر چڑھنے والے شخص کو گرفتار کرلیا
Aug 12, 2024