کراچی ملک کو قرضوں سے آزاد کراسکتا ہے‘ مصطفٰی کمال

Aug 12, 2024

کراچی (نیٹ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفٰی کمال نے دعویٰ کیا ہے کراچی پورے پاکستان کو معاشی قرضوں سے آزاد کراسکتا ہے لیکن ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر کے بچے گٹر میں گر کر مررہے ہیں۔کراچی میں شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئیانہوں  نے کہا کراچی پر اہل اقتدار کی توجہ دلانا چاہتے ہیں، یہاں کوٹہ سسٹم کے باوجود شہر کے بچوں کو نوکریاں نہیں دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کراچی سب سے زیادہ ریونیو دیتا ہے، لالوکھیت مارکیٹ کا ٹیکس بھی پورے لاہور سے زیادہ ہے۔ کراچی کی گلیوں کو ہرا بھرا، سرسبز و شاداب کرنے کی ضرورت ہے، درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں، ہرانسان کو اپنی زندگی میں کم از کم 8 درخت لگانے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں