لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان/ خطیب و امام بادشاہی مسجد مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اپنے بیان میں کہا کہ عالم اسلام کی عظیم شخصیت امام مسجد نبویؐ مدینہ منورہ فضیل الشیخ صلاح بن محمد البدیر آج 12 اگست بروز پیر عالمگیری بادشاہی مسجد لاہورآئیں گے اور نماز مغرب کی امامت کریں گے۔ نماز مغرب کے بعد عالم اسلام کے اتحاد، حرمین شریفین کے تحفظ، پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی، مقبوضہ کشمیر اور غزہ و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی اجتمائی دعاء بھی کرائیں گے۔ امام مسجد نبویؐ لاکھوں کروڑوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ تمام علماء کرام و مشائخ عظام، قراء کرام و آئمہ مساجد، اہلیان علاقہ اور عوام سے اپیل ہے کہ نماز مغرب بادشاہی مسجد لاہور میں ادا کریں۔ ظہر سے عصر تک جلد از جلد مسجد میں پہنچنے کی کوشش کریں اور گھر سے وضو کر کے آئیں اور اپنی جائے نماز ساتھ لائیں۔ عوام الناس بادشاہی مسجدلاہور میں آنے کیلئے مولانا عبدالقادر آزاد (فورٹ روڈ لاہو ر) اور مینار پاکستان گریٹر اقبال پارک اور آزادی چوک کا راستہ استعمال کریں۔
امام مسجد نبوی ؐ آج بادشاہی مسجد میں نماز مغرب پڑھائیں گے: عبدالخبیر آزاد
Aug 12, 2024