قومی اسمبلی کے تین حلقوں کا کیس:سپریم کورٹ نےلیگی ارکان کو بحال کردیا

 سپریم کورٹ نےقومی اسمبلی کے تین حلقوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، سپریم کورٹ نے ن لیگی ارکان اسمبلی اظہر قیوم نہرا، عبد الرحمان کانجو، ذوالفقار احمد کو بحال کردیا ۔سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ،دوبارہ گنتی میں لیگی امیدواروں کی کامیابی برقرار رہے گی، سپریم کورٹ نے دو ایک کے تناسب سے فیصلہ سنایا۔جسٹس عقیل عباسی نے فیصلے سے اختلاف کیا، سپریم کورٹ نے ن لیگی ارکان اسمبلی اظہر قیوم نہرا، عبد الرحمان کانجو، ذوالفقار احمد کو بحال کردیا، سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا، سپریم کورٹ نے لیگی امیداروں کی اپیلیں منظور کر لیں۔    خیال رہے کہ لیگی رہنماؤں عبدالرحمن کانجو، اظہر قیوم نہرا، ذوالفقار احمد نے لاہور ہائیکورٹ فیصلہ چیلنج کیا تھا ،این اے 154 میں عبد الرحمن کانجی دوبارہ گنتی میں رانا فراز نون سے جیت گئے تھے ،اظہر قیوم نہرا این اے 81 میں دوبارہ گنتی میں رانا بلال اعجاز سے جیت گئے تھے ۔ذوالفقار احمد این اے 79 میں احسان اللہ سے دوبارہ گنتی کیں جیت گئے تھے ، لاہور ہائیکورٹ نے دوبارہ گنتی کیخلاف آزاد امیداروں کو ریلیف دیا تھا ،لیگی رہنماؤں نے ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔    

ای پیپر دی نیشن