ہانیہ کا قتل ایران کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے: چینی وزیر خارجہ 

بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کا قتل ایران کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔ چین ایران کی خود مختاری، سلامتی اور قومی وقار کی حمایت کرتا ہے۔ اسماعیل ہانیہ کا قتل علاقائی امن و استحکام کے لئے خطرہ بنا ہے۔ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اسماعیل ہانیہ کے قتل سے غزہ جنگ بندی مذاکرات کو نقصان پہنچا ہے۔

ای پیپر دی نیشن