آسٹریلیا میں مودی سرکار کے  جاسوسی جال کا انکشاف

سڈنی (نوائے وقت رپورٹ) آسٹریلیا نے 4 دوست ممالک پر اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام لگایا ہے۔ آسٹریلیا کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ مائیک برجیس نے انٹرویو میں کہا ہے کہ 3 سے 4 ممالک کی جانب سے اندرونی مداخلت کے ثبوت ہیں۔ ان میں سے کچھ ہمارے دوست ممالک ہیں۔ یہ ممالک آسٹریلیا میں اپنی کمیونٹی کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ چند ماہ پہلے آسٹریلین میڈیا نے بھارتی جاسوس کارروائیوں کا انکشاف کیا تھا۔ مودی سرکار نے آسٹریلیا میں جاسوسی کا جال بچھا رکھا ہے۔ بھارتی جاسوسوں نے حساس معلومات چرانے کی کوشش کی۔ بھارتی جاسوسوں نے ائرپورٹ سکیورٹی کی معلومات لینے کی کوشش کی۔ را کے 2 ایجنٹس کو 2020 ء میں آسٹریلیا سے بے دخل کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن