شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج بھی کامران مائیکل سے یہاں ملاقات ہوئی انکے خلاف بھی اسی طرح کا ریفرنس ہے، جتنی جلدی نیب کو ختم کیا جائے اتنا بہتر ہوگا ملک کیلئے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیس کی حقیقت عدالت میں سامنے آجاتی ہے، پولیٹیکل انجینئرنگ کے لئے اس طرح کے کیسز شروع کئے جاتے ہیں، پاکستان کے تمام سٹیک ہولڈرز کو بیٹھ کر تمام معاملات کو دیکھنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آگے کے معاملات کو بہتر کرنے کیلئے پروگرام شروع کیا ہے،جن ممالک کے نظام کو دیکھ کر مثالیں دی جاتی ہیں وہاں تین چار دنوں میں فیصلے ہو جاتے ہیں۔