فیروز والا: پولیس کو مخبری کا شبہ ،    2 بھائیوں کی فائرنگ‘ نوجوان قتل،  2  زخمی 

فیروز والہ (نامہ نگار) مخبری کرنے کے  شبہ پر دو سگے بھائیوں نے دیگر افراد کی مدد سے فائرنگ کر کے ایک نوجوان مظہر حسین کو ہلاک جبکہ دو افراد کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کالا خطائی روڈ کی آبادی بلخے کے  زمیندار شیر محمد کی بیٹھک میں مظہر اور قمر وغیرہ  بیٹھے تھے کہ اس دوران ملزموں رحمان اور سبحان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مکان میں گھس آئے جنہوں نے مظہر علی اور اس کے کزن قمر حسین کو زبردستی اٹھا کر قریبی مکان کی چھت پر لے جا کر پہلے تشدد کیا، بعد میں گولیاں مار دیں۔ مظہر دم توڑ گیا‘ ملزموں کی فائرنگ سے قریبی نوجوان وقاص احمد شدید زخمی ہو گیا۔ فیروز والا پولیس نے شیر محمد کی رپورٹ پر رحمان عرف مٹین اور سبحان عرف جگو، اقبال اور فرمائش وغیرہ 11 افراد کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن