اسرائیل کونسل کشی ، جنگی جرائم پر جوابدہ ہونا چاہیے، پاکستان : سکول پر وحشیانہ حملے کی مذمت 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان نے غزہ کے التابین سکول پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کی ہے جہاں 100 سے زائد فلسطینی نمازی شہید ہوئے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ بے گھر افراد کو پناہ دینے والے سکول پر حملہ ہولناک، غیر انسانی اور بزدلانہ فعل ہے۔ شہری آبادیوں اور سہولیات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے اور جنگی جرم ہے، اسرائیل کو ان جنگی جرائم اور غزہ میں نسل کشی کے لیے جواب دہ ہونا چاہیے۔ ممتاز زہرہ نے بیان میں مطالبہ کیا کہ عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اسرائیل کے حامی غزہ میں فسلطینیوں کی نسل کشی روکنے اور غزہ کے عوام کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کریں۔

ای پیپر دی نیشن