پیرس اولمپکس میں تاریخی فتح ، وزیر کھیل سندھ کا ارشد ندیم کیلئے 35 لاکھ انعام کا اعلان

Aug 12, 2024 | 13:38

 سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر  نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کیلئے 35 لاکھ روپے انعام کا اعلان  کردیا۔ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولین تھرور کے مقابلے میں 92.97کی ریکارڈ تھرو کی تھی اور پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اکیلے شخص نے ملک کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔پاکستان کو اولمپکس گولڈ میڈل دلانے والے ارشد ندیم پر انعامات کی بارش کردی گئی ہے  اب وزیر کھیل و امور نوجوانان سندھ سردار محمد بخش مہر نے ارشد ندیم کیلئے 35 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا  ہےسردار محمد بخش مہر   نے کہا کہ سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کی جانب سے ارشد ندیم کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا اور میں اپنی جیب سے ارشد کو 10 لاکھ روپے انعام کا دینے کا اعلان کرتا ہوں۔وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے اولمپکس میں گولڈ مڈل جیت کر سر فخر سے بلند کیا ہے، جلد اس سے ملاقات کروں گا۔

مزیدخبریں