ملک بھرمیں گزشتہ چند روز سے انٹرنیٹ سروسز بری طرح متاثر ہونے سے صارفین کو دشواری کا سامنا ہے، متعدد مرتبہ آڈیو میسجز تک ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہے۔ حکام موبائل کمپینز کے مطابق سوشل میڈیا سروسز میں خلل موبائل کمپینز کا مسئلہ نہیں جبکہ پی ٹی اے معاملے پر کسی بھی قسم کا موقف دینے سے گریزاں ہے۔حکام موبائل کمپنیز کے مطابق سوشل میڈیا سروسزمیں خلل میں موبائل کمپینزکا ایشونہیں ہے ادھر پی ٹی اے بھی معاملے پرکسی بھی قسم کا موقف دینے سے گریزاں ہے۔دستاویز کے مطابق حکومت نے تمام سوشل میڈیا کوریگولیٹ کرنے کیلئے کام شروع کردیا، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد باقاعدہ کیٹگریزوائزریگولیٹ کیا جائے گا، نئے ریگولیشن کے تحت کمپنیاں ملک کے اندرڈیٹا محفوظ بنائیں گے۔دستاویز کے مطاب ق باوقت ضرورت لائسنس ہولڈرلوکیشن اورعام معلومات فراہم کرنےکی پابند ہونگی۔ حکام کے مطابق فائروال پربھی کام جاری ہونے سے سروسزمیں خلل ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ سروسزاپیلکیشن میں مسائل 30 اگست تک درپیش رہیں گے۔