امریکی حکومت کی سرپرستی میں فلسطین میں مظالم،مسلم کونسل کی ون ملین ووٹ فار ٹرمپ مہم

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) مسلم کونسل آف امریکہ نے امریکی حکومت کی سرپرستی میں فلسطین کے مسلمانوں کی نسل کشی پر ڈونلڈ ٹرمپ کو ون ملین ووٹ دلوانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے  ون ملین مسلم  ووٹ فار ٹرمپ کی مہم شروع کی گئی ہے ۔امریکہ میں بسنے والی مختلف کمیونیٹیز سمیت مسلمانوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دینے کے لئے قائل کیا جا رہا ہے۔اتوار کوصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم کونسل آف امریکہ کے چیئرمین رانا زمان سعید نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کی تمام ریاستوں میں قیام پذیر مسلمانوں کی نمائندہ تنظیموں سے رابطے کر رہے ہیں اور تمام مسلمانوں کو اس بات پر آمادہ کیا جا رہا ہے کہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کی حمایت یافتہ امیدوار کی بجائے ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیں کیونکہ جو بائیڈن نے فلسطین میں 40 ہزار بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام میں نہ صرف اسرائیل کا ساتھ دیا بلکہ اب بھی اسرائیل کو امریکی حکومت کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے ، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک ملین ووٹ دلوایا جائے گا تاکہ جو بائیڈن جیسے انسانیت اور بالخصوص مسلم دشمن کی حمایت یافتہ امیدوار کو صدر بننے سے روکا جا سکے، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں سمیت دیگر کمیونیٹیز سے بھی رابطے جاری ہیں اور انہیں فلسطین میں ہونے والے عورتوں اور بچوں کے قتل عام کے ذمہ دار جو بائیڈن کی حمایت یافتہ امیدوار کے خلاف ووٹ پول کرنے کی درخواست کی جا رہی ہے

ای پیپر دی نیشن