اقلیتی برادری ملکی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،چیئرمین سینیٹ

Aug 12, 2024

 اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اقلیتوں کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ اقلیتی برادری  پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت فراہم کر تا ہے اور پارلیمان میں بھی اقلیتی برادری مناسب نمائندگی رکھتی ہیچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ 11اگست  اقلیتوں کا عالمی دن صدر مملکت آصف علی زرداری اور میں نے بطور وزیراعظم پاکستان  اپنے دورے حکومت میں نوٹیفکیشن جاری کروایا اور اقلیتوں کو چاروں صوبوں میں اور سینٹ آف پاکستان میں نمائندگی دی گئی۔ اقلیتوں کے درینہ مطالبہ پر سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر میں  5 فیصد کوٹہ  مختص کرایاچیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تمام اقلیتوں کے تہواروں کو سرکاری طور پر منانے کا نوٹیفکیشن  بھی جاری کیا گیااس موجودہ اسمبلی میں ممبر قومی اسمبلی نوید عامر جیواہ نے کرسچین میرج ایکٹ منظور کروایا ہے جس پر صدر مملکت پاکستان آصف علی زرداری نے دستخط کر دیے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے نویہ عامر کی جانب سے چاروں صوبائی اسمبلی کی سیٹیوں میں اقلیتوں کے لیے اضافہ کا مطالبہ کیا گیا ہیپاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے لیے کام کیا اور ہمیشہ ان کے حقوق کی ضامن رہی ہے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قانون سازی کے عمل میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نمائندوں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

مزیدخبریں