ترک وزیر دفاع یاسر گلر نے خبر رساں ایجنسی کو انٹرویودیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا سے بلاک 70 اورایف16لڑاکا طیاروں،جدید کٹس لینے کے معاہدےپرخوش ہیں۔ترک وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دونوں نیٹواتحادی ممالک کے عہدیدار معاہدے کی تفصیلات پر بات چیت کر رہے ہیں، امید ہے منصوبہ آخری طیارے کی ترسیل تک بغیر کسی مسئلے کے مکمل ہو جائے گا۔ترکیہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانا چاہتا ہے، ترک صدر نے گزشتہ ماہ شام کے صدر بشارالاسد کو مذاکرات کی دعوت دینے کا کہا تھا،حالات موزوں ہوں تو ترکیہ اور شام کے وزارتی سطح پر مذاکرات ممکن ہو سکتے ہیں۔
ترکیہ شنگھائی تعاون تنظیم سے تعلقات کو بہتر بنانا چاہتا ہے:ترک وزیر دفاع
Aug 12, 2024 | 16:11