عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے غرض سے سعودی عرب جانیوالے 11 مسافر گرفتار

عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے غرض سے سعودی عرب جانیوالے 11 مسافر گرفتار
 کراچی : عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے غرض سے سعودی عرب جانیوالے 11 مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے غرض سے جانیوالے 11 مسافرون کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے نے بتایا کہ 8 خواتین سمیت 11 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا. ملزمان عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے. ملزمان کی جانب سے پیش کیے جانے والے ریٹرن ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ بھی جعلی نکلے۔

ای پیپر دی نیشن