دوسروں کی جان بچانے والے پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ خود جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق پراڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران سر پر پتھر لگنے سے زخمی ہونے والے پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔الپائن کلب کے نائب صدر ایاز شگری نے مراد سد پارہ کی موت کی تصدیق کردی۔اسکردو میں مراد سد پارہ 8 ہزار 47 میٹر بلند چوٹی براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران زخمی ہوئے تھے۔پاک فوج نے 6 ماہر کوہ پیماؤں کو بیس کیمپ پہنچا دیا ہے۔ پاک آرمی کے تعاون سے جاری ریسکیو مشن میں 6 مقامی کوہ پیما ان کی میت کو ریسکیو کر کے نیچے لائیں گے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل مراد سدپارہ نے اپنی ٹیم کے ساتھ کے ٹو بوٹل نیک سے حسن شگری کے جسد خاکی کو بیس کیمپ تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔