آج ملک میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے برقرار ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے برقرار ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 9 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2439 ڈالر کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز بھی ملک میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔