’’ممبئی حملوں میں ملوث 9 پاکستانی مارے گئے‘ بھارتی پولیس کی فہرست جھوٹ نکلی

ممبئی (نیٹ نیوز + اے این این) بھارتی پولیس نے ممبئی حملوں میں ملوث 10 افراد کے نام رہائشی شہروں کی تفصیل اور تصاویر جاری کی ہیںوہ جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئیں۔ ممبئی پولیس کے سربراہ راکیش ماریہ کے مطابق ان حملوں میں ملوث تمام نوجوانوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ان میں سے اکثریت کا تعلق اوکاڑہ سے ہے جبکہ ان حملوں میں شریک لوگوں میں سے 9 حملہ آور ہلاک ہو گئے تھے اور اجمل امیر امان (اوکاڑہ) پولیس کی حراست میں ہے پولیس کے مطابق حملہ آوروں میں عبدالرحمان عرف چھوٹا (ملتان)‘ اسماعیل عرف ابو اسماعیل (ڈی آئی خان)‘ ناصر عرف ابوعمر‘ فہد عرف ابوفہد (اوکاڑہ)‘ شعیب‘ جاوید عرب ابوعلی (اوکاڑہ)‘ نذیر عرف ابو عمر (فیصل آباد)‘ حفیظ ارشد عرف بڑا عبدالرحمن (ملتان) اور بابر عرف ابوعکاشا (ملتان) شامل ہیں۔ حملہ آوروں کی شناخت ان کی شناختی معلومات اور اجمل قصاب سے حاصل کی گئی ہیں۔ اے این این کے مطابق ممبئی دھماکوں میں ڈیرہ کے نوجوان کے ملوث ہونے کا بھارتی الزام جھوٹ کا پلندہ نکلا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے جن دس افراد کے نام جاری کئے ہیں وہ جھوٹ کے پلندے کے علاوہ کچھ نہیں فہرست میں شامل ابواسماعیل جس کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ظاہر کیا گیا ہے نادرا کے ریکارڈ کے مطابق ڈیرہ ڈویژن میں اس نام سے کوئی شخص رجسٹرڈ نہیں۔ بھارتی حکام نے صرف نام جاری کئے ہیں ان کے مکمل پتے جاری نہ کرنے سے بھارتی فہرست مشکوک ہو گئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...