ماسکو (جی این آئی) بحیرہ ابیض میں بدھ کو آبدوز سے ”بلاوا“ میزائل کے ناکام تجربے کے بعد روس نے بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل آر ایس 12 ایم ”پتول“ کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ اشیش میزائل فورس کے ترجمان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بدھ کو بیحرہ ابیض میں آبدوز سے ”بلاوا“ بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تاہم پرواز کے تیسرے مرحلہ میں ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے تجربہ ناکام ہوگیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ روس کے علاقے آسترا خان کے کاپلستن یار لانچنگ پیڈ سے آر ایس 12 ایم ”پتول“ بین الابراعظمی میزائل داغا گیا جس نے قزاخستان کے علاقے سری شگن میں مقررہ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ ”پتول“ بین الابراعظمی میزائل 10 ہزار کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے اور 550 کلوٹن وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔