کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے تاجروں اورصنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کہ اب ان لوگوں پر ٹیکس لگنا چاہیے جو باسٹھ سال سے ٹیکس نیٹ سے باہرہیں۔ ایم کیوایم جمہوری سیٹ اپ کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتی لیکن آرجی ایس ٹی پراپنے موقف پرقائم رہیں گے۔ سینٹر احمد علی کا کہنا تھا کہ اب ملٹری وار کا نہیں معاشی وار کا دورہے ملک میں مہنگائی کی وجہ حکومت کے مرکزی بینک سے قرضے ہیں۔