اداکار جمیل فخری کے مقتول بیٹے علی ایاز فخری کی میت منگل کو اہل خانہ کے حوالے کردی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانے نے علی ایاز فخری کی میت اس کے اہل خانہ کے حوالے کرنے کے تمام انتطامات مکمل کرلئے ہیں،،نیویارک میں موجود پاکستانی قونصلیٹ کوکینیڈا میں موجود جمیل فخری کے بیٹے شہباز فخری نے اطلاع دی ہے کہ وہ منگل کے روز اپنے بھائی کی میت وصول کرنے امریکہ پہنچیں گے جس کے بعد علی ایازفخری کی میت کونیویارک سے لاہور بھجوایا جاسکے گا ،ایاز فخری کی نماز جنازہ جمعرات کو ادا کی جائے گی