محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوارن بالائی پنجاب کے بعض علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی اورملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ دس روز میں ملک کے کسی حصے میں بارش کی توقع نہیں۔ آئندہ ہفتے موٹروے ایم ون ، ایم ٹو ، ایم تھری اور نیشنل ہائی وے این فائیو پرصبح کے اوقات میں دھندچھائی رہے گی ۔ کراچی میں آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران موسم صاف اور خشک جبکہ رات میں خنکی میں اضافے کا امکان ہے۔ بلوچستان کا ضلع قلات شدیدسردی کی لپیٹ میں ہے جبکہ زیارت سے آنیوالی سرد ہواؤں کے باعث بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے