پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ارجنٹینا کے مارکوس میڈانا کو شکست دے کر عالمی لائٹ ویلٹرویٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل تیسری بار اپنے نام کر لیا ہے

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے ارجنٹینا کے مارکس میڈانا کو ہرا کر عالمی لائٹ ویلٹر ویٹ باکسنگ چیمپیئن شپ کا عالمی ٹائٹل ایک بار پھر اپنے نام کر لیا۔ مقابلے کے آغاز سے ہی عامر خان نے اپنے مدِمقابل باکسر پر تابڑتوڑ حملے کیے اور پہلے ہی راؤنڈ میں میڈانا نیچے گر گئے۔ دوسرے راؤنڈ میں بھی عامر خان نے جارحانہ انداز برقرار رکھا۔
تیسرے راؤنڈ میں میڈانا نے قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم چوتھے اور پانچویں راؤنڈ میں عامر خان مقابلے میں واپس آئے اور کئی قیمتی پوائنٹس حاصل کیے۔ مقابلہ جیتنے کے بعد عامرخان نے کہا کہ ان کے حریف نے ان پرمضبوط حملے کیے تاہم وہ لڑکھڑائے نہیں اور اپنی اس کامیابی پربہت خوش ہیں۔ یہ امریکہ میں عامر خان کی دوسری فائٹ تھی۔ اس سے قبل انہوں نے مئی دو ہزار دس میں انتیس سالہ ملیگناگی کو شکست دے کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا تھا۔
چوبیس سالہ عامر خان جولائی دوہزارنو میں مانچسٹر میں ہونے والے مقابلے میں آندریس کوٹلنک کو پوائنٹس پر شکست دے کر لائٹ ویلٹر ویٹ ورلڈ چیمپئن بنے تھے۔
نوجوان باکسر عامر اقبال خان کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے۔عامر خان آٹھ دسمبر انیس سو چھیاسی کو مانچسٹربولٹن میں پیدا ہوئے۔ عامر خان نے اب تک پچیس مقابلے کھیلے جن میں سے چوبیس مقابلوں میں اپنی کامیاب رہے۔

ای پیپر دی نیشن