پاکپتن میں عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کےسات سو اڑسٹھ ویں سالانہ عرس کے موقع پرآج شام بہشتی دروازے کی قفل کشائی کی جائے گی۔

Dec 12, 2010 | 15:07

سفیر یاؤ جنگ
بہشتی دروازے سے گذرنےکی سعادت حاصل کرنی کے لیے زائرین کی بڑی تعداد پاکپتن پہنچ چکی ہے۔ادھر عرس کے موقع پر نماز عشا کے بعد فجر تک دربار شریف میں محفل سماع کا اہتمام کیا گیا۔ عرس کی پندرہ روزہ تقریبات کے دوران اس سال بارہ سے پندرہ لاکھ زائرین کی آمد متوقع ہے جس کے پیش نظرسیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری دربار کے ارد گرد تعینات کی گئی ہے۔
مزیدخبریں