وفاقی وزیر قانون بابر اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سرکاری اور نجی اداروں کی لوٹ سیل لگی ہوئی ہے، نواز شریف صرف پارٹی کے حق میں بولتے ہیں،عوام کے لیے نہیں

لاہورمیں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بابراعوان نے کہا کہ وہ گڈ گورننس کے حامی ہیں۔ صوبہ پنجاب کو اس وقت گڈ گورننس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔جہاں سرکاری اداروں کے بعد نجی اداروں کی بھی لوٹ سیل لگا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کوچاہیئے کہ اپنی ناک کے نیچے ہونے والی بدعنوانی کا پہلے خاتمہ کریں پھرسارے ملک کی بات کریں۔
وفاقی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ ہربدعنوانی کا آغازپنجاب سے ہوا چاہے وہ چینی کا بحران ہو یا پولڑی کی صنعت کا یا پھرسستی روٹی سکیم کا

ای پیپر دی نیشن