وقت نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ میں آئے روز پیپلز پارٹی کے وزراء پر بدعنوانی کے مقدمات زیر سماعت رہتے ہیں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور میں بدعنوانی پروان چڑھ رہی ہے۔ پنجاب حکومت کی بدعنوانی کے متعلق بابر اعوان کے بیان کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بابر اعوان میڈیا پر واویلا مچانے کے بجائے مسلم لیگ نون کے رہنماؤں پربدعنوانی کے مقدمات درج کرائیں۔ پیپلزپارٹی نے ڈوگر کورٹ کی حمایت کی تھی وہ آزاد عدلیہ کا وجود کیسے برداشت کرسکتی ہے۔ پرویزرشید نے کہا کہ آرجی ایس ٹی لگانے کی بجائے حکمران اپنے اخراجا ت کم کرلیں تو غریب عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ختم ہو سکتا ہے۔