ہالبروک کی حالت تشویشناک امریکی وزیر خزانہ کے گردے مےں پتھری

اشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کےلئے خصوصی نمائندے رچرڈ ہالبروک کی حالت تشویشناک ہے اور وہ واشنگٹن ڈی سی ہسپتال کے آئی سی یو مےں داخل ہےں۔ امریکی وزیر خزانہ بھی ہسپتال مےں زیرعلاج ہےں ان کے گردے مےں پتھری ہے۔ ہالبروک کو جمعے کو واشنگٹن کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے دماغ کی شریان پھٹ گئی ہے وہ اپنے آفس مےں کام مےں مصروف تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔
ہالبروک

ای پیپر دی نیشن