پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو ایک اننگزاورایک سوچوراسی رنزسے شکست دے دی ۔

Dec 12, 2011 | 13:38

سفیر یاؤ جنگ
چودھری ظہورالہی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز بنگلہ دیشی ٹائیگرزایک ایک کرکے ڈھیر ہوتے گئے اور پوری میزبان ٹیم دو سو پچھہتر رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ناظم الدین اٹھہتر، شکیب حسن اکیاون اورمشفیق الرحیم انچاس رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے۔قومی ٹیم کی جانب سے عبد الرحمان نے چار،اعزاز چیمہ اور سعید اجمل نے دودوکھلاڑیوں کوآؤٹ کیا،اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگ پانچ سو چورانوے رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلئر کردی تھی۔ پاکستان کی جانب سے یونس خان نے ڈبل سنچری سکور کی جبکہ محمد حفیظ اوراسد شفیق نے بھی سنچریاں بنائیں، یونس خان کومیچ کا بہترین کھلاڑی قرارد دیا گیا، دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہوگئی ہے۔
مزیدخبریں