میمو گیٹ معاملے پر نوازشریف کسی کے بہکاوے میں آگئےہیں۔ رحمان ملک

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےوفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کاکہنا تھاکہ شمسی ایئربیس کا مکمل کنٹرول ہمارےپاس ہے، ان کا کہنا تھا کہ میمو کےمعاملے پر نوازشریف کسی کےبہکاوے میں آگئے ہیں۔ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے جس میں انکا نام شامل نہیں، اس لیےکچھ نہیں کہہ سکتے۔ تاہم اس حوالے سے جو بھی تحقیقات ہوں گی عوام کےسامنےلائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ طالبان سےکوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، دہشتگردوں سے ان کے ہتھیار ڈالنے تک کوئی مذاکرات نہیں ہونگےاور اگر مولوی فقیر محمد صلح چاہتےہیں تو خود کو قانون کےحوالےکردیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بینظیر قتل کیس میں سات ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن