اسلام آباد میں جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت ہونے والے ایبٹ آباد کمیشن کے اجلاس میں واجد شمس الحسن کو دسمبر کے آخری ہفتے میں کمیشن کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمیشن نے انہیں سینیئروکلا کی مشاورت کے بعد طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ میں سابق پاکستانی سفیرحسین حقانی کو بھی طلب کیا جاچکا ہے۔