مشرق بعید سمیت پندرہ ممالک میں تعینات سفیراور
ہائی کمشنرزشریک ہیں، وزیرخزانہ حفیظ شیخ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی خالد شمیم وائیں بھی کانفرنس میں شریک ہوئے، کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس آئی دہشت گردی کیخلاف جنگ ، نیٹو حملوں اورافغنستان کے معاملے پر الزامات کے حوالے سے شرکا کو بریفنگ دی، کانفرنس کے پہلے روزتین ورکنگ سیشنز کے بعد خارجہ پالیسی کے خدو خال، پاکستان کےعالمی برادری کیساتھ تعلقات، خصوصا عالمی طاقتوں کیساتھ تعلقات کی نئی جہتیں مقررکرنے پرسفارشات تیارکی گئیں۔ دوسرے روز وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کانفرنس سےخطاب کریں گے ۔