امریکی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ مالیاتی بحران کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنا، صحت عامہ کے اخراجات میں کمی اور وال سٹریٹ کے حوالے سے سخت قواعد وضوابط ان کی ایسی پالیسیاں ہیں جن کی بدولت وہ دوبارہ انتخابات کی دوڑ میں شامل ہونے کے حق دارہیں۔ انہوں نے القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کو اپنی سب سے بڑی کامیابی قراردیا۔ باراک اوباما کا کہنا تھا کہ مثبت اقدامات کے باعث ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے جبکہ آئندہ انتخابات تک بیروزگاری کی شرع آٹھ فیصد تک کم ہوجائے گی۔