2011ئ: نیٹو کنٹینرز اور ٹینکروں پر 108 حملے، 52 افراد ہلاک، 71 زخمی ہوئے

اسلام آباد (ثناءنیوز) افغانستان میں نیٹو فورسز کو سپلائی کرنےوالے کنٹینرز اور آئل ٹینکروں پر دہشت گردوں نے رواں سال 108 حملے کئے ۔ ان حملوں میں 52 افراد ہلاک جبکہ 71 زخمی ہوئے ہیں جبکہ پچھلے سال 99 حملے کئے گئے تھے اور ان حملوں میں 37 افراد ہلاک اور 64 افراد زخمی ہو گئے تھے جبکہ دوسری طرف پاکستان کے اندر نیٹو کنٹینروں اور آئل ٹینکروں کی وجہ سے سڑکیں کو بری طرح متاثر ہوئی ہیںجس سے ملکی خزانے کو 40 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ کنٹینرز پر 58 حملے بلوچستان ، 33 حملے قبائلی علاقے، 11 خیبر پی کے، پنجاب اور سندھ میں 3 ، 3 حملے کئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن