آ ن لائن سسٹم کی خرابیاں، میٹرک کے امتحان مینوئل لینے کی تیاری شروع

Dec 12, 2011

سفیر یاؤ جنگ
لاہور ( این این آئی) تعلیمی بورڈ ز نے آ ن لائن سسٹم کے تحت وسیع پیمانے پر غلط نتائج سامنے کے بعد میٹرک کے سالانہ امتحانات کےلئے مینو ئل طریقے کے تحت تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ لاہور بورڈ نے میٹرک کے امتحانات میں ساڑھے چار لاکھ سے زائد امیدواروں کی شرکت کومد نظر رکھتے ہوئے 25لاکھ جوابی کاپیوں کی تیاریاں کا آرڈر دیدیا ہے ۔ طلباءو طالبات کو بذریعہ ڈاک رول نمبر سپلس روانہ کی جائیں گی ۔امیدوار کمپیوٹر سے فارم ڈاﺅن لوڈ کر کے اسے پر کر کے بذریعہ ڈاک ہی واپس روانہ کریں گے۔پرائیویٹ طلباء28دسمبر جبکہ ریگولر طلباء3جنوری تک اپنے فارمز جمع کروا سکیں گے۔
مزیدخبریں