لاہور (پ ر) انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (IPO) اور محکمہ زراعت پنجاب کا WTO سیل پلانٹ بریڈرز و کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ اور پلانٹ جینیٹک میٹریل و ہارٹیکلچر مصنوعات کے انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کو یقینی بناتے ہوئے زرعی شعبہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے باہمی تعاون کریں گے۔ یہ بات اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران بتائی گئی جس کی صدارت سیکرٹری زراعت پنجاب عظمت علی رانجھا نے کی۔ سیکرٹری زراعت نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد زراعت اب صوبائی سبجیکٹ بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ میں انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کے نفاذ کیلئے حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت کے درمیان باہمی روابط کو مضبوط کیا جائے گا ۔