زرداری، عبداللہ گل اور کرزئی میں ملاقات، سہ فریقی اجلاس آج ہو گا

Dec 12, 2012

انقرہ (اے پی پی) ترک صدر عبداللہ گل نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور افغان صدر حامد کرزئی کے اعزاز میں منگل کو یہاں کنیکایا صدارتی محل میں پرتکلف عشائیہ دیا۔ اسلام آباد میں ایوان صدر کے مطابق عبداللہ گل نے 7ویں سہ فریقی اجلاس میں شرکت پر اپنے پاکستان اور افغان ہم منصبوں کا شکریہ ادا کیا۔ سہ فریقی اجلاس کا مقصد خطہ میں امن، استحکام اور ترقی لانا ہے۔ اس موقع پر تینوں صدور نے غیررسمی بات چیت کے دوران اس اعتماد کا اظہار کیا کہ (آج) بدھ کو ”کنکٹیویٹی“ کے اہم موضوع کے ساتھ ہونے والا سربراہی اجلاس تینوں ممالک کے مابین سیاسی، سکیورٹی اور ترقی میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا۔ قبل ازیں زرداری فرانس سے انقرہ پہنچے تو ترک حکام نے شاندار استقبال کیا۔ آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی اور وزیر خارجہ حنا ربانی کھر بھی سہ فریقی اجلاس میں شرکت کرینگی۔

مزیدخبریں