اسلام آباد (اے ایف پی) فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی نے اپنے ایک تجزیہ میں کہا ہے کہ صدر زرداری کی طرف سے دورہ ایران مﺅخر کرنے پر بہت سے سوال اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبہ روکنے کے لئے امریکہ دباﺅ ڈال رہا ہے۔ فرانسیسی خبر ایجنسی نے ایرانی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ دورہ پاکستان کی درخواست پر مﺅخر کیا گیا اور یہ جلد ہو گا۔ ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اب دورے کے ایجنڈے کے حوالے سے کچھ تبدیلی آئے گی۔ پائپ لائن کی تعمیر کے لئے ایرانی مدد کے حوالے سے بات چیت بھی ایجنڈے پر شامل ہو گی۔ اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان کو ایران گیس منصوبے کے حوالے سے خاصے دباﺅ کا سامنا ہے۔
زرداری کی طرف سے دورہ ایران موخر کرنے پر سوال اٹھنے لگے، ایسا پاکستان کی درخواست پر کیا گیا: ایران
Dec 12, 2012