عدنان خواجہ تقرری کیس: بطورسابق وزیراعظم پیش نہیں ہو سکتا، نیب کو گیلانی کا بیان موصول

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عدنان خواجہ تقرری کیس میں نیب کوسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا بیان موصول ہو گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق یوسف رضا گیلانی کا بیان نیب کی لیگل ٹیم کے حوالے کردیاگیا ہے گیلانی کے بیان کا جائزہ لیکر رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ بیان میں گیلانی نے موقف اختیار کیا ہے کہ بطور سابق وزیراعظم کسی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہو سکتے ۔ نیب نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو طلب کر رکھا تھا۔

ای پیپر دی نیشن